شرمین عبید چنائے ایشیا کے 18 بہترین فلم ڈائریکٹرز میں شامل
ہانگ کانگ :فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ آسکر’جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔شرمین عبید چنائے کو براعظم ایشیا کے 18 بہترین ہدایات کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا۔یہ فہرست ہانگ کانگ کے لائف اسٹائل میگزین ٹاٹلر کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں ایشیا کے 18 ہدایات کار شامل ہیں۔میگزین کی جانب سے شرمین عبید چنائے سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں، وہ ایک صحافی، سماجی کارکن اور فلم ساز ہیں
Load/Hide Comments


