ڈیرہ اللہ یار، خسرہ کی وبا پھوٹنے سے ایک گھر کے دو بچے جاں بحق، درجنوں بچے امراض میں مبتلا
ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ایک ہی گھر کے دو کمسن بچے وفات پا گئے درجنوں بچے مبتلا ہیں محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسینیشن شروع کردی ہے رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑنے سے ایک ہی خاندان کے دو بچے وفات پا گئے بھنگر کالونی کے رہائشی علی حسن بھنگر کی کمسن بھتیجی اور بھتیجا خسرہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شدید کرب اور تکلیف کے بعد وفات پاگئے جبکہ شہر بھر میں درجنوں بچے خسرہ میں مبتلا ہیں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑنے سے لوگوں نے اپنے کمسن بچوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے اور بچوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد کی گئی خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت جعفرآباد نے ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خسرہ کی وبا سے بچاو کے لیے کیمپ قائم کر کے بچوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے متعلق ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے بتایا ہے کہ خسرہ کی وبا کو قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں لوگ اپنے کمسن بچوں کو گھروں میں رکھیں انکی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے بچوں کو صاف ستھرا رکھنے کیساتھ انہیں دیگر بچوں کیساتھ کھیل کود کرنے سے روکا جائے جبکہ خسرہ سے بچاو کے لیے شہری اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسینشین کروائیں محکمہ صحت اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر سرانجام دے رہا ہے خسرہ کی وبا کو چیلنج سمجھ کر اقدامات کیے ہیں بچوں کی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ویکسینشن ناگزیر ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے بچوں کو خسرہ کی وبا سے محفوظ رکھا جاسکتا۔


