کوئٹہ، دو موٹر سائیکل سوار دستی بمبوں کے ساتھ گرفتار

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی دو موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ایگل اسکواڈ کے اہلکارچیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کر کے دوافراد کو گرفتار کر لیا جن سے تلاشی لینے پر ایک دستی بم برآمد ہوا جس ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا گیا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر مشرقی بائی پاس پر دہشت گرد ی کی کارروائی کیلئے جا رہے تھے جسے ایگل اسکواڈ کے جوانوں نے ناکام بنا دیا گرفتار افراد کو سی ٹی ڈی کے حوالے کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں