بنی گالا تھانے کا عملہ وزیر اعظم کی شکایت پر برطرف

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی شکایت پر بنی گالا تھانے کے سٹیشن ہاؤس آفیسر کے سوا تمام عملے کو ہٹا دیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے دفتر سے دو الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک درجن سے زائد ماتحت افراد (کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل)، تین سب انسپکٹرز اور تین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ہٹایا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈ ے کو بتایا کہ پولیس تھانے کے عملے کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کرنے والی گاڑیوں سے پیسے بھی کما رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں