پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ستمبر میں کروانے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات رواں برس ستمبر میں کروانے کا فیصلہ کرلیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تاریخ سے آگاہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے میں ولیج کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے، اس مقصد کے لیے صوبہ پنجاب میں ولیج کونسل کی تعداد 25 ہزارسے کم کرکے 8 ہزارکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات رواں سال ستمبر تک منعقد کرادیے جائیں گے، حکومت رواں سال مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کیانعقاد کویقینی بنائے گی، اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دے دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں