ماضی میں سینیٹ انتخابات میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ گواہ ہے،عمران خان
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں سینیٹ انتخابات میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ گواہ ہے، چاہتے ہیں کہ ایوانِ بالا کے قانون ساز شفاف طریقے سے منتخب ہو کر آئیں، حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی۔جمعرات کووزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر سجاد خان طوری کی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ سینیٹ انتخابات کی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وزیر اعظم کو پارٹی کے ایوانِ بالا سے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کے قانون سازی میں مثبت اور موثر کردار سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت پر زور دیا۔وزیرِاعظم عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ ماضی میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ گواہ ہے، چاہتے ہیں کہ ایوانِ بالا کے قانون ساز شفاف طریقے سے منتخب ہو کر آئیں اور حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی۔ملاقات میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے۔


