صدر بائیڈن امریکہ بھارت تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، وائٹ ہاؤس
نئی دہلی: وائٹ ہاؤس نے امریکہ اور بھارت کے باہمی تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تعلقات کو امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں اہمیت دیتے ہیں۔ یہ تعلقات آگے بھی قائم رہیں گے۔جین ساکی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی نژاد کاملا ہیرس کا امریکہ کا نائب صدر منتخب ہونا امریکیوں کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔ ان کے بحیثیت نائب صدر کام کرنے سے امریکہ بھارت تعلقات اور مضبوط ہوں گے اور ان کی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔
Load/Hide Comments


