بانک کریمہ بلوچ کا جسدخاکی سرکاری نگرانی میں تمپ پہنچا دیا گیا،آج تدفین ہوگی

کراچی(انتخاب نیوز)کینیڈامیں پراسرار طورپر جاں بحق ہونے والی ممتاز بلوچ سیاسی رہنماء بی ایس او کی سابقہ چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کاجسدخاکی ٹورنٹوسے کراچی پہنچ گیا جہاں سے انہیں سیکورٹی نگرانی میں انکے آبائی علاقے کیچ تمپ کیلئے روانہ کیاگیا کریمہ بلوچ کا جسدخاکی اتوارکوعلی الصبح ٹورنٹوسے کراچی پہنچا تو ائیرپورٹ پر پہلے سے سیکورٹی حکام کی بڑی تعداد موجود تھی سیکورٹی حکام نے جسدخاکی عزیزواقارب کے حوالے سے انکارکرتے ہوئے چارٹرڈطیارے میں تمپ لے جانے کی پیشکش کی اور کہاکہ خاندان کے افراد بھی ہمراہ جاسکتے ہیں تاہم بانک کریمہ کے عزیزواقارب اور انکے چاہنے والوں نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے جسدخاکی حوالے کرنے کا مطالبہ کیا کافی دیرکی تاخیرکے بعد حکام اس شرط پر جسدخاکی انکے حوالے کرنے پررضا مندہوئے کہ انکے ہمراہ سیکورٹی اہلکار بھی جائیں گے کریمہ بلوچ کی بہن ماہ گنج کا کہناتھا کہ کریمہ بلوچ کی میت چارگھنٹے کی تاخیرکے بعدخاندان کے حوالے کی گئی جس کے بعد انہیں آبائی علاقے تمپ لے جانے کیلئے ہم روانہ ہوئے اس سے قبل بانک کریمہ بلوچ کی نمازجنازہ لیاری میں مولوی عثمان پارک میں ادا کرنے کااعلان کیاتھا تاہم پارک پر تالالگا دئیے گئے تھے جسدخاکی تاخیر سے ملنے کی وجہ سے انکی نمازجنازہ لیاری میں ادا نہ ہوسکی جسکے بعد چاکیواڑہ میں انکی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی اس موقع پر مشتعل افراد کی جانب شدیدنعرہ بازی کی گئی اور ریلی نکالی گئی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے غائبانہ نمازجنازہ کے بعد بانک کریمہ بلوچ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااور حکومتی اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاانہوں نے کہاکہ جس طرح ماضی میں نواب اکبربگٹی کودفن کیاگیا اسی طرح بانک کریمہ کے لئے بھی پروگرام بنایاگیاہم اسکی مذمت کرتے ہیں انہوں نے اعلان کیاکہ ہم بڑی تعداد میں تمپ روانہ ہورہے ہیں کریمہ بلوچ کی میت کی آمد اور جنازہ میں شرکت کے پیش نظر تمام شاہراہیں بند کردی گئیں اور چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے،صبح سے ڈی بلوچ، سوراپ پل، ایئرپورٹ چوک، گھنہ سمیت مختلف انٹری پوائنٹس پر سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل روک دی گئیں اور انہیں جانے نہیں دیا گیا، اہل خانہ کی طرف سے کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان آبائی علاقہ تمپ میں منگل 25 جنوری کی دوپہر کوکردیا گیا ہے مگر زیادہ امکان یہ ظاہر کیاجارہاہے کہ انہیں رات گئے تک تمپ میں دفن کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں