سبی پریس کلب و صحافیوں پر حملہ دہشتگردی ہے، بی یو جے
کوئٹہ:بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین،جنرل سیکرٹری رشید بلوچ نے بلیک میلر مافیا کی مسلح گروہ کی جانب سے سبی پریس کلب پر حملہ اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سبی میں ایک بلیک میلر مافیا کافی عرصے سے سرگرم عمل ہے،مافیا کی جانب سے سبی کے صحافیوں کو شدید قسم کے دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں پریس کلب کے ساتھیوں نے ملنے والی دھمکیوں کے بعد مقامی پولیس کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن سبی پولیس کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے آج مسلح بلیک میلر مافیاں نے پریس کلب کے اندر گھس کر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پریس کلب سبی کے صدر سعیدالدین صدیقی اور جنرل سیکرٹری نوشاد بلوچ سمیت ہمارے بہت سے ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں،حملہ اس وقت کیا گیا جب ہمارے ساتھی پریس کلب میں معمول کے اجلاس میں مصروف تھے،سپریم کورٹ کے احکامات کے روشنی میں کسی بھی صحافی پر حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے،سبی پریس کلب پر حملہ اور صحافی دوستوں کو تشدد کا نشانہ بنانا دہشت گردی ہے، پیشگی اطلاع دینے کے باوجود سبی پولیس کی غیر سنجیدگی مسلح بلیک میکر مافیا کو شہہ دینے کے مترادف ہے،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم کسی صورت اپنے ساتھیوں کو مسلح بلیک میلر گروہ کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتے آج یہ واقعہ سبی میں پیش آیا ہے کل کسی اور پریس کلب پر بھی حملہ ہوسکتا ہے،بلوچستان حکومت،آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلح بلیک میلر گروہ کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے بصورت دیگر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں احتجاج کی کال دیگی،ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائے۔


