عمران صاحب ”سب بیچ دے“کے ایجنڈے پر کاربند ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اثاثے نیلام کرنے پر شدید احتجاج، اثاثے گروی رکھنے کا عمل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں منصوبے بن رہے تھے، نئے پاکستان میں منصوبے نیلام ہو رہے ہیں،نوازشریف اور شہباز شریف کیدور میں پاکستان کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا تھا۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نالائقوں نااہلوں اور چوروں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا گیا ہے،نواز شریف اور شہباز شریف نے منصوبے بنائے اور نالائق، نااہل اور چور منصوبے اور اثاثے بیچ رہے ہیں،نواز شریف اور شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان اور پارکس آباد کئے تھے،نئے پاکستان میں کھیلوں کے میدان اور پارکس کو نیلام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف نے موٹرویز، پارک، ہسپتال، ہوائی اڈے بنائے، عمران صاحب ان سب کو گروی اور نیلام کر رہے ہیں،عمران صاحب ”سب بیچ دے“کے ایجنڈے پر کاربند ہیں،قومی اثاثے جس احمقانہ طریقے سے سے گروی رکھے جا رہے ہیں، کوئی محب وطن ایسا نہیں کر سکتا،ایف نائن پارک سمیت قومی اثاثے کوڑیوں کے بھاؤ گروی رکھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو معلوم ہے کہ وہ قرض ادا نہیں کر سکے گی اور قرض دینے والے ان اثاثوں کع فروخت کر کے کھربوں کمائیں گے،قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ اس مشکوک عمل میں کس کی جیب میں کتنے پیسے جا رہے ہیں؟ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کے اثاثوں میں اضافہ کیا، عمران صاحب اثاثے بیچ رہے ہیں،عوام کا آٹا بجلی گیس دوائی روزگار کاروبار کھانے والا چور اور کرپٹ عمران مافیا اب قوم کے اثاثے کھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اثاثے گروی رکھنے کے ایجنڈے پر عمل کے لئے عمران صاحب کو فارن فنڈنگ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ کے اثرات آج پاکستان کے ہر شعبے میں دیکھے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ کسی ملک کے خلاف صرف سب سے بڑی سازش نکمی، نالائق، چور اور کرپٹ حکومت مسلط کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے حالات گواہی دے رہے ہیں کہ عمران صاحب کو کیوں ملک پر مسلط کیا گیا؟ کیوں اربوں روپے عمران صاحب کی جیب میں ڈالے گئے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں