بی ایس اوجامعہ بلوچستان کی آرگنائزنگ کمیٹی تحلیل،یکم فروری سے ممبرسازی کا اعلان
کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے آرگنائزئنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر صمند بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں زونل پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ و آرگنائزئنگ کمیٹی ممبر عزیزاللہ بلوچ شریک تھے۔جلاس میں تنظیمی امور سیاسی صورتحال و قومی کونسل سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور بانک کریمہ بلوچ سمیت بلوچستان و دنیا بھر کے مظلوم و محکوم قوموں کو خراج عقیدت پیش کی گئی اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ قومی سیاسی عمل و طلباء جدوجہد میں بی ایس او کا کردار صف اول کی رہی ہے بی ایس او آج چیئرمین نزیر بلوچ کی قیادت میں متحد و منظم ہے تنظیمی فیصلوں کا اختیار تنظیم کاری و اصولی سیاسی عمل تنظیمی اداروں سے ہی وابستہ ہے بی ایس او کوئٹہ زون تنظیم کے مرکزی قیادت و سینٹرل کمیٹی کے فیصلوں کے پابند ہے تنظیم کسی فرد کے زاتی خواہش خودنمائی یا منفی طرز عمل کا متحمل نہیں ہوسکتی موجودہ چیلنجز کے دور میں طلباء کو اداروں کے فعالیت کے زریعے متحد و منظم کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں جامعہ بلوچستان کے لئے ناصر زہری بلوچ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی منظوری دی گئی بی ایس او کے اس کمیٹی کے علاوہ جامعہ بلوچستان میں کوئی آرگنائزئنگ کمیٹی نہیں زون کے طرف سے آرگنائزئنگ کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تمام یونٹس اور ممبران کو تاکید کی گئی کہ 1 فروری سے تعلیمی ادارے کھلنے کے 7 دن کے اندر ممبرسازی مکمل کرکے یونٹ باڈیز اور زون کے الیکشن منعقد کئے جائنگے بی ایس او کوئٹہ زون کے جانب سے پروگرام و پالیسی صرف زونل پریس سیکرٹری جاری کرینگے اسکے علاوہ کوئی بھی پروگرام یا پالیسی کا تعلق تنظیم سے نہیں ہوگا۔


