موسی خیل،اسلحہ برآمد، ملزمان فرار
دکی:موسی خیل کے علاقے درگ میں ڈب لیویز چیک پوسٹ کے قریب سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوئی ہے لیویز ذرائع کے مطابق اسلحہ موٹر سائیکل سواروں سے برآمد ہوئی ہے لیویز کے دوران گشت دو موٹر سائیکل سواروں نے لیویز کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے دونوں موٹرسائیکلوں پر اسلحہ لوڈ کرکے لے جایا جارہاتھا۔برامد ہونے والے اسلحے میں دو عدد ایس ایم جی،تین عدد ٹی ٹی پستول،2133 کارتوس دو عدد سیکورٹی فورسز کی وردیاں شامل ہیں۔برامد ہونے والے کارتوس میں 1080 کارتوس تین سو تین بور،626 کارتوس ٹی ٹی پستول،40 عدد ایل ایم جی اور 387 عدد کارتوس ایس ایم جی کے شامل ہیں.لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


