بختاور بھٹو کا محمود چودھری کیساتھ نکاح ہو گیا

کراچی: سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور کانکا ح یونس چوہدری کے فرزند محمو چودھری کے ساتھ جمعہ کو انجام پایا،بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے مولانا غلام محمد سوھو نے پڑھایا۔

نکاح کی تقریب میں بھٹو، زرداری اور محمود چودھری کے خاندان کے افراد شریک ہوئے،تاہم کچھ سیاست دانوں اور آصف زرداری کے دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا،شادی میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر عاصم حسین،سنیٹر شیری رحمن،شازیہ مری،فاروق ایچ نائیک ودیگر شامل تھے،اس موقع پر بلاول ہاؤس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہو ا تھا،بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ اور پْروقار تقریب بھی جمعرات کو بلاول ہاوس میں ہوئی جہاں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی خوبصورت مہندی اپنے ہاتھوں پر لگوائی۔جبکہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری کی منگنی دو ماہ قبل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی،بختاور کے شوہر محمود چودھری ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا کاروبار ابو ظہبی اور امریکا میں ہے،زرائع کے مطابق ولیمہ آج ہفتے کو منعقد ہوگا،جس کے بعد محمو د چودھری واپس ابوظہبی یا امریکا منتقل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں