دکی،دو گروہوں میں تصادمدو افراد زخمی ایک شخص اغواء

دکی(نامہ نگار)گنڈیری کے علاقے میں حسنی قبیلے کے دو شاخوں ناتوانی اور شانی کے درمیان پرانی رنجش کی بناء پر لڑائی جھگڑے میں پتھروں کے وار سے دو افراد عبدالشکور ولد حکیم جان اور عبدالبصیر ولد غلام رسول قوم ناتوانی حسنی سکنہ کلی گنڈیری معمولی زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص نصیب اللہ ولد غلام جان قوم ناتوانی حسنی کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔اغواء ہونیوالے شخص کی بازیابی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں