لورالائی، لاپتہ بچے کی سوختہ لاش برآمد

ژوب:چار روز سے لاپتہ بارہ سالہ بچے کی لاش مل گئی پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش کو جلا کر ویرانے میں پھینک کر فرار ھو گئے لواحقین اور شہریوں کا کلیوال شہید چوک پر دھرنا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ دھرنے کے شرکا سے صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ھیں اور یہ ناروا عمل کرنے والے انسان نہیں درندے ھیں ان کو ہر صورت میں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے حکومت قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی انھوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ھوئے غمزدہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا دھرنا کے شرکا سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے رہنماں مالانا اللہ داد کاکڑ عبدالقیوم ایڈووکیٹ جمال خان مولوی سرور کاکڑ داد خان مندوخیل قاضی احمد خوستی اجمل اعوان حافظ حضرت گل مولوی حمید قبائلی رہنما سردار عزیز اللہ کبزئی انور مندوخیل نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اس درد ناک واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ھیں ھم کسی کو علاقے کے امن کو خراب کر نیکی اجازت نہیں دیں گے حکومت بارہ سالہ عصمت اللہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے علاقے میں امن کو خراب کرنیکی سازشوں کو ناکام بنائیں گے بعد میں صوبائی وزیر آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ کی یقین دھانی پر دھرنا ختم کیا گیا اور لاش کو سول ہسپتال لیجانے کے بعد نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے نمبرون سکول گرانڈ لیجایا گیا آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی کال پر آج بروز سموار مکمل شٹرڈان ہڑتال ھو گی اور احتجاجی جلسہ ھو گا پولیس کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ھیں لواحقین نے اب تک ایف آئی آر کیلئے باقاعدہ درخواست نہیں دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں