وزیراعلیٰ کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہمارا پہلا اور حتمی مقصد ہے، ضیا ء لانگو
کوئٹہ 1فروری:۔صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن اور مشن کو عملی جامہ پہنانا ہمارا پہلا اور حتمی مقصد ہے، جس کے حصول کے لئے تمام منتخب نمائندے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک ٹیم ورک کے تحت کام کر رہی ہیں ہمارا کوئی ذاتی مقصد یا ایجنڈا نہیں، بلوچستان عوامی پارٹی نے ملکر اس صوبے کو آگے لیکر جانا ہے، اگر کسی کو واقع ہی کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کسی قسم کے تحفظات ہوتو مناسب طریقے سے آگاہ کرے، مگر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشن کی تکمیل میں کسی رکاوٹ کی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ہمارا لیڈر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان جس کے وژن کا کوئی مقابلہ نہیں، وہ عوامی سوچ رکھتے ہیں اور ہر اجلاس میں عوامی مسائل اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر زور دیتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا مقصد اور ہدف اپنے لیڈر کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔امید ہے کہ عوام بھی ان کے مشن کی تکمیل میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔ وزیراعلی نے صوبے میں بیڈ گورننس کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ صوبے میں بہتر حکمرانی کے لئے نظر آنے والے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہم نے گزشتہ ڈھائی سال میں وہ تمام اہداف حاصل کئے ہیں جو پانچ سال میں بھی مشکل ہوتے ہیں۔ یہ کسی ایک فرد کا کام نہیں بلکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، وزیرداخلہ کہا کہ صوبائی حکومت کے عوام کے لئے اٹھائے گئے اہم اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دیکر اپنی نمائندگی کے لئے منتخب کیا ہے جو بہت بڑی بات ہے، اس لئے ہمیں عوامی توقعات پر پورا اترنا ہوگا اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد یقینی بنانی ہوگی


