عمران لانگو ایڈووکیٹ کیخلاف ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ: بلو چستان بار کو نسل وکلاء کے ممبر قاری رحمت اللہ پانیزئی نے کہا ہے کہ عمران لانگو ایڈو وکیٹ اور انکے والد کی عدم مو جد گی پر منگچر میں بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ عمران لا نگو ایڈ ووکیٹ اپنی فیملی کے ہمراہ کوئٹہ میں رہا ئش پز یر ہیں ہم کسی بھی وکیل کے خلا ف بے بنیاد ایف آئی آر کسی صورت بر داشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ہمیں قا بل قبول ہے جس کے خلاف ہم احتجاج کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلو چستان بار کو نسل کے ممبران ملک راجا جواد ایڈووکیٹ،حفیظ محمد ایڈووکیٹ،مہروز مہروانی،خلیل پانیزئی سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر درج کر نے والوں کویہ بات واضح کر دینا چا ہتے ہیں کہ آپکایہ عمل درست نہیں جب ایف آئی آر درج ہو ئی توعمران لانگو کوئٹہ میں تھے آپ حقا ئق کو مد نظر رکھ کر قا نو ن کے مطابق ایف آئی آر درج کریں بنا تحقیقا ت و تفتیش کے آپ ایف آئی آر درج نہیں کر سکتے اور کسی بھی وکیل کے خلاف ایف آئی آر در ج کر نے سے پہلے بلو چستان بار کو نسل سے رابطہ کیا کر یں انہوں نے کہاکہ اہم نے اسسٹنٹ کمشنر جب را بطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر تحصیلدار نے در ج کی ہے اورایف آئی آر سیکشن 427 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے جوکہ بے بنیاد ہے انہوں نے کہاکہ ہم وکیل کے غلط عمل پر انکا سا تھ نہیں دیں گے لیکن اگر وکیل کے سا تھ زیادتی ہو تی ہے تو ہم احتجاج کا حق محفو ظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں