مدینہ منورہ میں جدید میوزیم کا افتتاح

ریاض: مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی میں جدید میوزیم کا افتتاح کر دیا، میوزیم میں مسجد نبوی کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کیا گیا، اس میوزیم میں جدید نظام کے ذریعے مسجد نبوی کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ مختلف غزوات کو بھی دکھایا گیا ہے، میوزیم آنے والوں کے لئے دستاویزی اسلامی فلموں اور قرآن مجید کے قدیم نسخے بھی رکھے گئے ہیں جبکہ تھری ڈی کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے بھی اسلامی شعائر کو دیکھنے اور سمجھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مقدس شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں ایک ایسا میوزیم تیار کیا گیا ہے جو جدید تقاضوں سے نا صرف ہم آہنگ ہے بلکہ اس میں قدیم دور کی روایات کو بھی زندہ رکھا گیا ہے۔مسجد نبوی میں واقع اس میوزیم کا افتتاح گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں