سی ٹی اور پی ٹی سی ڈپلومہ ہولڈر ز کا بھرتیوں کے لیے ایک ہفتے کا الٹی میٹم

کوئٹہ:سی ٹی اور پی ٹی سی ڈپلوما ہولڈر ز نے حکومت بلوچستان صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ثانوی تعلیم کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سی ٹی وپی ٹی سی ڈپلوما رکھنے والے 318امیدواروں کا معاملہ حل نہ کیا جائے تو احتجاج سمیت بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار رحمت اللہ یاسین زئی،محمد نسیم،آزاد خان شیرانی،عبدالرحمن اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس اور بعد ازاں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جند اضلاع کے امیدوار سی ٹی ایس پی کے تحت شارٹ لسٹ ہوئے ہیں ڈی آر سی اور سی آر سی میں فائنل میرٹ لسٹ میں مذکورہ امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش بھی کی ہے لیکن اب محکمہ تعلیم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ امیدواروں کی پروفیشنل ڈگریاں 2012کے بعد کے ہیں حلانکہ بلوچستان کے 24اضلاع میں سی ٹی اور پی ٹی سی کا کوئی ایشو نہیں بلکہ ان پر اپرول اور آڈرز ہوچکے ہیں کوئٹہ،بارکھان، شیرانی، ژوب، قلعہ عبداللہ،جعفرآباد،نصیر آباد، قلات، خاران اور ڈیرہ بگٹی کے 318امیدواروں کو اس لیے آرڈر نہیں دیئے جارہے ہیں ان کی ڈگری 2012کے بعد کی ہے حالانکہ دیگر اضلاع میں ایسے امیدوار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں جن کی ڈگری 2017کی ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج سمیت عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں