میانمار، فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج روکنے کیلئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل
ینگون : میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج روکنے کیلئے ملک گیر سطح پر انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔دنیا بھر میں انٹرنیٹ بندش کی مانیٹرنگ کرنے والے گروپ کے مطابق میانمار میں صبح 10 بجے سے انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔دوسری طرف میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف ینگون یونیورسٹی کے نزدیک نوجوانوں نے احتجاج کیا اور آمریت ختم کرنے کے نعرے لگائے۔میانمار میں احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


