گندم مافیا تو خود پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ناصر حسین شاہ
کراچی :وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ کہتے ہیں کہ گندم مافیا تو خود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے۔وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے شہباز گل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی فصل کٹتے ہی پنجاب سے گندم کیسے غائب ہوئی۔ناصر شاہ نے شہباز گل کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہری بہترین غذا کھاتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کے بیان سے بد اخلاقی اور بد زبانی چھلکتی ہے۔واضح رہے کہ شہباز گل نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ سندھ میں ایک مافیا حکومت کر رہا ہے جو کسی بھی قیمت پر مال پانی کھانا چاہتا ہے بھلے اس کے لئے لوگوں کی جانوں سے ہی نہ کھیلنا پڑ جائے۔
شہباز گل نے کہا تھا کہ سندھ کے عوام خصوصاََ کراچی کے شہریوں کو مضر صحت گندم زبردستی کھلائی جا رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ان کے چوہے 14 ارب کی تازہ گندم کھا جاتے ہیں اور عوام کے لیے ناقص گندم ہے۔


