پاکستان کے علاوہ کہیں سینٹ کے ووٹ خریدے نہیں جاتے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جعلی اسمبلیوں سے سینیٹرز منتخب کرینگے اپوزیشن بغض حکومت میں سینٹ الیکشن کے شفافیت پر رکاوٹ نہیں بنناچاہیے،دنیا میں سینٹ کے انتخابات میں طریقہ کار مختلف ضرور ہے لیکن پاکستان کے علاوہ کہیں سینٹ کے ووٹ خریدے نہیں جاتے،سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کی بجائے مثبت کردار کے لوگوں بھیجناچاہیے،سرمایہ داروں کی بجائے سینیٹرز کو عزت دینی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ سینٹ الیکشن پاکستان الیکشن۔کمیشن کے مطابق 11 فروری کو ہونگے الیکشن میں پہلے سے ہی حکومتی جماعتیں اپنا نیک نیتی کا مظاہرہ کررہے ہیں سینٹ میں صوبوں کی یکساں نمائندگی ہوتی ہیں انہون نے کہاکہ دنیا میں سینٹ کے انتخابات میں طریقہ کار مختلف ضرور ہے لیکن پاکستان کے علاوہ کہیں سینٹ کے ووٹ خریدا نہیں جاتا ہے۔ سینٹ میں ہارس ٹریڈنگ سے ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہے بلوچستان حکومت اوپن بلیٹ کے تحت سینٹ کے الیکشن کرانے کی وفاق کی حمایت کرتے ہیں 18 ویں ترمیم کے دوران سینٹ کے انتخابات کو اوپن بیلٹ ہوجانا چاہئے تھا مگر بد نیتی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا۔ میاں رضا ربانی نے میاں نواز شریف کو سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کرانے کی تجویز دی تھی۔ اپوزیشن بغض حکومت میں سینٹ الیکشن کے شفافیت پر رکاوٹ نہ بنیں۔ ہم نے پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے کا پہلے سے ہی کہا تھا کہ کامیاب جلسہ نہیں کرسکیں گے۔ اپوزیشن اب انہی جعلی اسمبلیوں سے سینٹر بنے گے۔ ہمارا یہ مانا ہے کہ سینٹرز کو عزت دو سرمایہ داروں کو عزت مت دو۔ سینٹ میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کو بیجھا نہ جائے سینٹ کو عزت دو۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر سینٹ میں بھی اچھے ووٹ لینگے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے احمد مجتبی نے 5 فروری کو بھارتی کھلاڑیو کو کک باکسنگ میں وواک آوٹ کیا وہ ہمارے ہیرو ہے۔ انہون نے کہاکہ احمد مجتبی کو وزیر اعلی ایوارڈ سے نوازیں گے گوادر کا کرکٹ اسٹیڈیم پورے دنیا میں ہمارے لیے اعزاز کا باعث بنا۔ یہ ہے کارکردگی ایک عام گرونڈ جو پورے دنیا کی توجہ کا مرکز بنایاگیا۔ ہم گزارش کرتے ہیں کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز ہو۔ اگلے تین سالوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گوادر طرز کے اسٹیڈیم بنائے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں