وڈھ، پر اسرار طور پر دو خواتین جاں بحق

خضدار: تحصیل وڈھ میں پر اسرار طور پر دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقہ پلی ماس میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں، دنوں آپس میں رشتہ دار ہیں، جن میں سے ایک خاتون کا نام مسماۃ(ع) کے نام سے ہوئی دوسری خاتون کا نام فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا، دونوں خواتین پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئیں ہیں،تاحال ان کے جاں بحق ہونے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا ہے، علاقے کے لوگ دونوں واقعات پر حیرانگی اور سرسیمگی کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں