صوبے میں جام حکومت جام ہو کر رہ گئی ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ

اوستہ محمد: جمعیت علما ء اسلام کے کے سابق صو بائی جنر ل سیکر ٹری و بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ صوبے میں جام حکومت جام ہو کر رہ گئی ہے، جمعیت علمائے اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے، موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج نہ صرف ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے بلکہ ملک کی غریب اور مظلوم عوام مہنگائی کے باعث دووقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد کے دورے کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام نے عمران کی سلیکٹڈ حکومت کو ناکام قرار دیکر مسترد کر دیا ہے، عمران خان کو چاہئی کہ وہ اپنی نااہل کابینہ کے اراکین کو لیکر گھر چلے جائیں ملک کی تاریخ میں جتناملک عمران دورمیں پیچھے چلاگیاہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انہو ں ں نے کہا کہ ملک میں موجودہ حکمرانوں کی مزید حکومت کرنا عوام اور ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا، صوبائی حکومت بھی وفاق کے طرزپرچل کرعوام کااستحصال کررہی ہے صوبے میں جام حکومت جام ہوکررہ گئی ہے غریب عوام کیلئے صوبے میں ہرچیزجام ہے جبکہ حکومتی ارکان کیلئے ہرچیزعام ہے عوامی صبروتحمل کا مظاہرہ کریں جلدسلیکٹڈحکومت کابسترہ بوریاگول ہونے والاہے پی ڈی ایم کے باریمیں پوچھے گئے سوال پران کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک بڑی طاقت ہے کہ پی ڈی ایم کی سربراہی بھی مولاناجیسے مدبردلیراورسلجھے ہوئے سیاستدان کوسونپاگیاہے حکومت کوڈرانے کے لئے پی ڈی ایم کانام ہی کافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں