سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور : پنجاب سمیت ملک بھر سے ہزاروں سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کی حمایت میں بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے سرکاری ملازمین کے قافلے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ پہلے سے موجود ہزاروں ملازمین میں شامل ہو کر پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ سرکاری ملازمین کا مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں ان کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے حساب سے اضافہ کیا جائے۔ اسلام آباد روانہ ہونے والے ملازمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں