کابل: ایک گھنٹے کے اندر تین دھماکے، 2 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک گھنٹے کے اندر 3 دھماکوں میں 2 افراد ہلاک 6 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلے دھماکے میں وزارت محنت کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرے اور تیسرے دھماکے میں افغان پولیس کی گاڑیوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغان دارالحکومت میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں گھات لگائے موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے خاتون ججوں کی گاڑی پر اچانک حملہ کر دیا تھا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو خواتین ججز موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں