کوئٹہ:کورونا سے ڈاکٹر متاثر ہونے لگے، تعداد 6ہوگئی

کوئٹہ: کوئٹہ کے سول اور بی ایم سی ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والے مزید دو ڈاکٹر وں میں کورونا وائرس کی تصدیق،وائر س سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد چھ ہوگئی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر کے مطابق سول ہسپتال کے میڈیکل یونٹ 3، اور بی ایم سی کے سرجیکل یونٹ میں فرائض سرانجام دینے والے دو ڈاکٹر وں میں منگل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ان سے رابطے میں رہنے والے افراد کو اپنے آپ کو آئی سولیشن میں منتقل کرنے اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل چار ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد شیخ زید میں زیر علاج ہیں جبکہ دو نئے کیسز آنے کے بعد متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 6ہوگئی ہے جبکہ متعدد نے اپنے آپ کو گھروں میں آئی سولیشن میں منتقل کیا ہو ا ہے
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں