نیب کا سزا یافتہ کوئی سینیٹ الیکشن نہیں لڑ سکے گا

کوئٹہ : قومی احتساب بیورو (نیب)کا کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔ذرائع کے مطابق نیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا گیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق نیب سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا جس کے بعد سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں