کورونا کا ماخذ کا مطالعہ کرنے والی ٹیم کی روپورٹ آنے والے ہفتوں میں شائع کی جائیگی، ڈبلیوایچ او

جنیوا (شِنہوا) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم غیبریسیئس نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 وائرس کے ماخذ کا مطالعہ کرنے والی آزاد ماہرین کی ٹیم اپنی مختصر رپورٹ پر کام کر رہی ہے جسے آئندہ ہفتے شائع کیا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیم نے چین کا دورہ مکمل کرلیا ہے اور ٹیم کی مکمل حتمی رپورٹ آنے والے ہفتوں میں شائع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں ایک بہت اہم سائنسی کام کیا گیا ہے۔ ہمیں دونوں رپورٹس موصول ہونے کا انتظار ہے جنہیں عوامی سطح پر جاری کیا جائے گا۔ کورونا وائرس سے مزید58 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 262 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 87 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 94 ہزار 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 54 لاکھ 38 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔t2

اپنا تبصرہ بھیجیں