کراچی کو جائز حق دینےکیلیے وفاق اپنی ذمہ داری سے بڑھ کرکام کررہا ہے، اسد عمر

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء اسدعمر اور علی زیدی نے شہری اداروں کو اختیارات نہ دینے پر سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
گورنر ہاؤس میں فائر ٹینڈرز بلدیہ عظمیٰ کراچی(کے ایم سی) کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں میئر فادر آف سٹی کہلاتا ہے اور ہمارے ہاں اسے بیچارا کہتے ہیں، جس کے پاس اختیار ہے نہ پیسے۔
کراچی میں چین سے منگوائےگئےفائرٹینڈرز اور باؤزرزکا فلیگ مارچ
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچرا اٹھانے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بری طرح ناکام رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی اسدعمرکاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے شہری اداروں کا انتظام واپس کرنےکا مطالبہ پورا نہیں کیا،کراچی کو اس کا جائز حق دینے کےلیے وفاق اپنی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کررہاہے۔
اسد عمرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دباؤ ہےکہ کراچی کے عوام سے کیے وعدے جلد پورے کیے جائیں، کراچی میں جولائی ،اگست میں گرین لائن بس چلنے لگے گی، اورنگی اور گجر نالے کی ڈیزائننگ کرلی گئی ہے، کراچی پورٹ سے فریٹ کوریڈور کے لیےکنسلسٹنٹ کام کررہاہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی جیسے شہر میں فائر ٹینڈرز نہ ہونا تشویش ناک ہے،فائر ٹینڈرز کی بنیادی سہولیات ہر شہر کو میسر ہوتی ہیں،ماضی میں کراچی میں بڑی بڑی آگ لگی جنہوں نے بڑا نقصان پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں