کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی لگنے سے زخمی 7 سالہ بچی چل بسی، قلعہ عبداللہ سے لاش برآمد

کوئٹہ، قلعہ عبداللہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ چالو باوڑی میں ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی سے زخمی ہونے والی 7 سالہ بچی کراچی میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ گزشتہ جمعہ کی شب چالو باو¿ڑی کے علاقے میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران ایک اندھی گولی 7 سالہ معصوم بچی کو جا لگی۔ زخمی بچی کو فوری طور پر کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، تاہم تشویشناک حالت کے پیش نظر تین دن بعد اسے علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا۔ افسوسناک طور پر بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی میں دم توڑ گئی۔ علاوہ ازیں قلعہ عبداللہ، کلی میزئی سے لاش برآمد، مقتول کی شناخت لال محمد استاد کے بھائی کے طور پر ہوئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں افغان مہاجر کی لاش کمرے سے ملی، مقتول کو سر میں گولی ماری گئی۔ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، انتظامیہ نے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں