سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن کی وجہ سے وہ ایک بارش کی مار ثابت ہوتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن ہوتی ہے اسی لیے وہ ایک بارش کی مار ثابت ہوتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیس تیس فیصد رقم منصوبوں پر لگتی ہے، باقی سڑکیں بنانے والے، منصوبہ بنانے والے کھا جاتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خطرہ ٹلا نہیں، ابھی ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد پر مزید سیلاب کی پیشگوئی ہے، بھارت کی بد نیتی ضرور ہوسکتی ہے لیکن جتنا پانی آیا ہے روکنا کسی کے بس میں نہیں۔
س سے قبل میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو تین دہائیوں سے انسان قدرتی نظام میں مداخلت کرہا ہے جس کی ہم قیمت ادا کررہے ہیں، آبی گزرگاہوں میں تعمیرات ہوں گی تو پانی بھپرےگا، کسی بھی ملک میں آبی گزرگاہوں پر تعمیرات ہوں تو حکومت کی ناکامی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو سوچنا چاہیے کہ کب ایسا ہوگا کہ عوام کی دولت پوری ان پر خرچ ہوگی، وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا اولین ایجنڈا سرکاری پیسہ100 فیصد ملکی ترقی پر خرچ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں