قلات شدید سردی کی لپیٹ میں، پارہ منفی 3 تک گر گیا، گیس مکمل غائب، شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات شدید سردی کی لپیٹ میں، پارہ منفی 3 تک گر گیا، گیس مکمل غائب، شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، متبادل انتظامات نہیں، سوختی لکڑی و ایل پی جی گیس بھی مہنگائی کے باعث عوام کی دسترس سے باہر ہوگئے، سوئی گیس کی بحالی کا مسئلہ حل کرنے والا کوئی نہیں، عدالت عالیہ کی جانب سے گیس بحالی کے احکامات پر گیس حکام کی جانب سے عملدرآمد نہ کرنا سوالیہ نشان ہے، گیس بحالی یقینی بنائی جائے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرد ترین علاقے قلات میں خون جما دینے والی سردی شروع ہوگئی ہے جس وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے محکمہ موسمیات قلات کے مطابق مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی محتسب اعلی و دیگر ذمہ داران سے گیس بندش کی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


