امید ہے پاکستان اور افغانستان کشیدگی میں کمی لائیں گے، چین
ویب ڈیسک: بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہیں، امید ہے دونوں ممالک تنازعات بات چیت سے حل کرتے رہیں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہےدونوں ممالک کشیدگی میں کمی لائیں گے اور خطے کو پُرامن اور مستحکم رکھیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیےکردار ادا کرنے پر تیار ہے۔
Load/Hide Comments


