حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (آئی آئی پی) حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اورگیس بروقت مہنگی کرنیکی یقین دہانی کرادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ریونیوشارٹ فال کا سامنا ہے۔ کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس قوانین پرعملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق اضافی ٹیکس اقدامات کا روڈ میپ رواں ماہ ہی تیار ہوگا۔ آئی ایم ایف کو بجلی، گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ اضافی بجلی استعمال اسکیم کے تحت لاگت بڑھنے پر خودکار ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ ناقابل توسیع اسکیم 3 سال بعد خود ختم ہو جائے گی۔ دو مسلسل جائزوں میں زائد ٹیرف لگا تو اسکیم فوری ختم ہوگی۔ آمدن کم رہی تو صنعت و زراعت کیلئے ٹیرف مزید بڑھے گا۔ کمزورصارفین کیلئے تحفظ برقرار رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے