ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی نااہلی، حب شہر اور صنعتی علاقے میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیا خوردونوش کی فروخت جاری
حب (نمائندہ انتخاب) حب شہر کے مختلف علاقوں سمیت صنعتی ایر یا نظر چورنگی و قرب جوار میں غیر معیاری اشیاءخوردو نوش کی فروخت جاری، مختلف ہوٹلوں میں سالن و پراٹھے، بریانی اور شہر کے مختلف چوک چوراہوں میں لگے مچھلی فرائی کے تھڑوں میں غیر رجسٹرڈ اور مضر صحت کوکنگ آئل و گھی کا استعمال ہونے لگا، مضر صحت کوکلنگ آئل، غیر معیاری مصالحہ جات و دیگر غیر معیاری اشیا استعمال کرنے سے شہری تیزی سے مختلف بیماریوں میںمبتلا ہونے لگے۔ ضلع حب انتظامیہ اور ادارہ فوڈ اتھارٹی دفتر تک محدود چند ایک فوٹوسیشن کا رروائی کے بعد چپ سادھ لی جاتی ہے، غیر معیاری اشیا خوردونوش فروخت کرنے والے دیدہ دلیری سے بیماریاں بانٹنے لگے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ دوسری جانب منافع خور تاجر اشیا خوردونوش کی قیمتیں بڑھانے لگے، حب انتظامیہ کی جانب سے جاری پر ائس لسٹ پس پشت ڈال کر اپنے خود ساختہ نرخ مقرر کردیئے۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حب شہر اور صنعتی ایریا نظر چورنگی میں قائم ہوٹلز اور دیگر اشیائے خوردونوش کے مراکز میں ناقص اور مضر صحت اشیاءکی فروخت دھڑا دھڑ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ایک طرف اگر ان ہوٹلوں میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے تو دوسری طرف کھانے پکانے کے برتنوںکی صفائی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اشیاءخورودونوش میں دو نمبر مضر صحت گھی کا استعمال ہو رہا ہے جس نے عوام کو مختلف قسم کے بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے اور ہوٹل مالکان نے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور سرکار کی مقرر کردہ وزن سے کم وزن روٹی تیار کر کے فروخت کی جارہی ہے۔ متعلقہ ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے بھی اس سارے کھیل پر آنکھیں بند کر کے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے اور تاحال بازاروں میں تیار ہونے والی خوراک اورنرخ ناموں کی کسی نے پوچھنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے اہلکار فوری طور پر طور حب شہر اور صنعتی علاقے میں قائم ہوٹلوں میں چھا پے مار کر اشیائے خورد و نوش کا سختی سے لیں۔


