12اور 13 جنوری کو صوبے بھر کی شاہراہیں بلاک کریں گے،بلوچستان گرینڈ الائنس

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان گرینڈ الائنس کے ترجمان علی بخش جمالی نے کہا ہے کہ ہمارا اپنے مطالبات کے حق میں پر امن آئینی جمہوری احتجاج جاری ہے جس کے تحت 12اور 13جنوری کو بلوچستان بھر کی قومی شاہراہیں بلاک کریں گے اور 15جنوری کے بعد تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں او پی ڈی اے علاوہ مکمل لاک ڈان کیا جائے گا اور جومنتخب عوامی نمائندے ہمارے مطالبات کی حمایت نہیں کریں گے ہم آنے والے انتخابات میں انہیں ووٹ نہیں دیں گے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس گزشتہ کئی عرصہ سے بلوچستان بھرمیں ملازمین کے جائز مطالبات اور حقوق کے حصول کے لئے پر امن آئینی جمہوری اور سیاسی جدوجہد کررہی ہے تاحال فارم47کے حکمران گرینڈ الائنس کے لاکھوں ملازمین کے حقوق کے حصول کے لئے رخنہ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے خلاف موجودہ حکومت کی جانب سے کارروائیاں شروع کر کے ہمارے عہدیداروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ناروا اقدامات کر کے غیر قانونی کارروائی کی جارہی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں گرینڈ الائنس کے ملازمین احتجاج کرتے ہوئے ڈنڈے کھا رہے ہیں اور خواتین ملازمین کے خلاف بھی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں لیکن ہم اپنے مطالبات کے حصول تک پر امن تک جاری رکھیں گے اس لئے 12اور 13جنوری کو احتجاجی شیڈول کے مطابق قومی شاہراہوں کو خضدار ، نصیر آباد، سبی، گوادر ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، جعفر آباد اور دیگر مقامات پر بند کرکے احتجاج کریں گے اس کے بعد 15جنوری کو بلوچستان کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں تعلیمی اور ہیلتھ سروسز کا بائیکاٹ کریں گے ہسپتالوں میں صرف او پی ڈی کھلی ہو گی میں جعفر آباد ، نصیر آباد میں قومی شاہراہ سبی کراچی کو بند کرں گا اور باقی رہنمااور عہدیدار دیگر اپنے علاقوں میں شاہراہوں کو بندکر کے احتجاج کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں