امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں، 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں ہیں، شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ، ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ہوئی جس کے بعد 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں شدید برفباری کا امکان ہے، نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا، شدید برفباری کے باعث امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 84 ہزار سے زائدصارفین بجلی سے محروم ہیں، امریکی صدر نے کہاکہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، طوفان کی زد میں آنے والی تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں
Load/Hide Comments


