وفاقی حکومت کا تیراہ متاثرین کی اپنی مرضی سے نقل مکانی کا دعویٰ گمراہ کن بیانیہ ہے، سہیل آفریدی

پشاور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے تیراہ متاثرین کے متعلق جاری نوٹیفکیشن پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا یہ دعویٰ کہ تیراہ متاثرین اپنی مرضی سے نقل مکانی کر رہے ہیں، سراسر غلط اور گمراہ کن بیانیہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق، مینگورہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت سے نوٹیفکیشن واپس لینے اور اس پر معافی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ جرگہ بلائیں گے۔ اگر بات غلط ثابت ہوئی تو نقل مکانی کرنے والے متاثرین کو خود تیراہ واپس لے کر جاو¿ں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کا مقصد صوبائی حکومت اور اداروں کے درمیان تصادم پیدا کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے بعد وفاق کے ساتھ جو بھی بات ہو گی وہ تحریری اور ثبوت کے ساتھ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے