بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر امین گنڈاپور کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا گیا، پارٹی قیادت نے اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن لینے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں، ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد علی امین گنڈاپور کےخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں اور بہت کچھ کہا، یقین دلاتا ہوں کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے