عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول سستا کردیا گیا
کراچی (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 روپے 04 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 299 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح جیٹ فیول کی قیمت میں بھی 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 494 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 471 روپے 01 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔


