بحریہ کے تیار کردہ اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان بحریہ کے تیار کردہ اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربہ بحریہ کی ٹھیک نشانے پر وار کرنے کی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا طاقتور مظاہرہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر لانچڈ کروز میزائل نے اپنے مشن کو انتہائی درستگی کے ساتھ مکمل کیا، بحریہ کی جانب سے یہ مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافے کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تجربے سے روایتی میدان میں مسلح افواج کی کثیر جہتی اور مربوط ضرب لگانے کی قوت کو مزید تقویت ملی ہے۔
Load/Hide Comments


