اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں امن و امن کی ابتر صورتحال سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے ملک کی سیاسی و معاشی، علاقائی صورتحال، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور دیگر اہم قومی ایشوز پر تفصیلی تبادل خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں مشترکہ موقف اپنانے، عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ چلنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ اس موقع پر اخوندزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


