جیکب آباد میں پورے گاﺅں کو آگ لگانے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا، پولیس کو کارروائی کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں پسند کی شادی کی پاداش میں پورے گاﺅں کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کمشنر لاڑکانہ متاثرین کی فوری مدد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، پتا لگایا جائے کہ گھروں کو کس کے حکم پر جلایا گیا، کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 100 سے زائد گھروں کو جلانے کو غیر انسانی عمل اور ناقابل برداشت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں