کوئٹہ میں 30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

کوئٹہ میں 30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری ،پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات ،دھرنوں ،جلوسوں اورریلیوں پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں دفعہ 144نافذ کردی جس کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات ، جلسے ،جلوس اور ریلیوںاور منہ کو مفلر ماسک یا کسی دوسرے ذرائع سے ڈھانپنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں