امریکا نے 25 ارب ڈالر اثاثوں کی واپسی اور 3.67 فیصد یورینیم افزودگی کی پیشکش کردی، ایرانی میڈیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کو 25 ارب ڈالر کے اثاثوں کی واپسی اور 3.67 فی صد یورینیم افزودگی کی پیش کش کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سیاسی مبصر علی گولہاکی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو ایک جامع پیکیج پیش کیا ہے جس میں متعدد اہم تجاویز شامل ہیں۔ ایکس پر بیان میں علی گولہاکی نے لکھا امریکا چاہتا ہے جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کی بحالی، پابندیوں میں نرمی اور جوہری اقدامات سے متعلق تمام نکات پر ایک ساتھ اتفاق کیا جائے، جبکہ ایران کا مطالبہ ہے کہ ان اقدامات پر تیس دن میں عمل درآمد اور تصدیق کے بعد ہی جوہری مذاکرات آگے بڑھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کے تحت ایران کے منجمد اثاثوں کا 25 فیصد، یعنی تقریباً 25 ارب ڈالر جاری کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جبکہ ایران کو 30 روز کیلئے تیل فروخت کرنے میں خصوصی رعایت دینے کی بات بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں