بنوں میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، اہلکار شہید، 10 کلو گرام بم ناکارہ بنا دیا، سینٹرل پولیس آفس

پشاور (ویب ڈیسک) بنوں میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں صبح سویرے پولیس اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور اس دوران دہشتگردو ں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی نقل وحرکت نگرانی کے لیے جدید ڈرون اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 10کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا جسے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں