آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکہ کو 6شرائط پر عمل کرنا ہوگا، ایران سلامتی کونسل سیکرٹری
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر کی جانب سے جاری بیان میں آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کی گئیں۔سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کے مطابق کبھی بھی اورکسی بھی زبان میں ایران کو دھمکایا نہ جائے،قوم کی توہین نہ ہو، ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط جنگ دائمی طور پر ختم کی جائے، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے اور امریکی افواج کو ایران کے اطراف سے ہٹایا جائے۔ ایران کو پہنچائے گئے نقصانات کا بغیر کسی کمی کے پورا ہرجانہ دیا جائے، ایرانی قوم پر عائد کی گئی نامنصفانہ اور غیرقانونی پابندیاں اٹھائی جائیں۔غیر مشروط طور پر ایرانی عوام کے چرائےو منجمد اثاثے جاری کیے جائیں۔ امریکا نے رویہ نہ بدلا تو آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی، جنگ ہو یا مذاکرات ایران اپنے ارادوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔اس سے قبل ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی نے کہاتھا کہ آبنائے ہرمز میں عارضی جہاز رانی کے راستے سے متعلق عمان کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں۔مسلح افواج نے ہرمز میں نیا راستہ تیار کرلیا۔تاہم اس کا مطلب آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا نہیں ہے۔اس کا انحصار دیگر عوامل پر ہے۔ امریکا مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے۔موجودہ صورتحال امریکا کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔


