ایران کا ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کاجھوٹا بیان گھڑا گیا تھا، اسرائیلی صحافی
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی صحافی رونن برگمین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش میں ملوث کرنے کے لیے ایرانی حکام کے جھوٹے بیان گھڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس مقصد کے لیے پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر احمد وحیدی کا جعلی بیان گھڑا گیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔ اس بیان کو پہلے بھارت میں ایک ہندو انتہاپسند کے اکاو¿نٹ سے شیئر کیا گیا، اس کے بعد اسے موساد، ایک اسرائیلی ٹی وی چینل، نیتن یاہو اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے دنیا بھر میں پھیلا دیا۔
Load/Hide Comments


