وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال کیلئے ادویات کی پہلی کھیپ قلات پہنچ گئی
قلات(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال کیلئے ادویات ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی جان بچانے والی ادویات کی پہلی کھیپ قلات پہنچ گئی ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کے مطابق ان میں انجکشن سمیت 150قیمت ادویات شامل ہیں۔ ان ادویات کی کھپ ایم ایس ڈی کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے قلات دورے کے موقع ادویات اسٹاک کی عدم دستیابی کانوٹس لیاتھا ۔وزیرداخلہ کے احکامات پر ڈپٹی کمشنرانجینئرعائشہ زہری نے ہسپتال حکام سے رابطہ کیا تھا۔جنگی بنیادوں ہرجان بچانے والی ادویات کھیپ کی فراہمی میں سیکرٹری ہیلتھ نے کلیدی کرداراداکیا۔کوئٹہ کراچی شاہراہ ہر موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظرمیں ایمرجنسی طبی سہولیات فراہمی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کااہم رول ہے۔شعبہ حادثات اورڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام عملے پر کوجائے تعیناتی پرالرٹ کیا گیا ہے ۔


